اربعین نبویﷺ چہل حدیث جناب مولانا حافظ عبدالوحید الحنفیؔ صاحب کی ترتیب و تدوین اور کشمیر بُک ڈپو کی شائع کردہ ایک اسلامی و اصلاحی کتاب ہے، جس کا سلسلہ نمبر 22 ہے۔ اس کتاب میں اسلام، تعلیم السالک وغیرہ کے موضوعات اور اربعین (40) نبوی ﷺ، چہل حدیث وغیرہ کے عنوانات پر مشتمل بحوالہ مضامین شامل کیے گئے ہیں۔
’اربعین نبویﷺ چہل حدیث‘ کی اشاعتِ اول مورخہ 19 رمضان المبارک 1431ھ مطابق 30 اگست 2010ء کو چکوال سے ہوئی۔
ظفر ملک کی کمپوزنگ و ڈیزائننگ، اپنی بہترین بائینڈنگ کے ساتھ، 32 صفحات پر مبنی کتاب ’اربعین نبویﷺ چہل حدیث‘ کے خوبصورت ٹائٹل کی چند تصاویر درج ذیل ہیں:
’اربعین نبویﷺ چہل حدیث‘ کو اپنے قریبی کتب فروش سے خرید فرما کر یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر کے یا آن لائن خود بھی پڑھیے اور اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو بھی اس کتاب کے پڑھنے کی ترغیب دیجیے۔ شکریہ